بمبئی حملوں کی اصل حقیقت سے اگرہمارے راہنماء ناواقف ہیں تو ان کو راہنمائی کا کوئی حق نہیں۔


بھارت کے منہ پر ایک اور زور دار طمانچہ : ممبئی حملوں کی اصل حقیقت کیا ہے ؟جرمن صحافی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اصل رخ دنیا کو دکھا دیا


نئی دہلی(ویب ڈیسک) جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن نے بمبئی حملے کا پول کھولتے ہوئے،حیران کن انکشافات کر ڈالے۔ جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بمبئی میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے ہمیشہ بھارت نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔
مگر جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقاتی کتاب نے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی۔حیران کن طور پر یہ کتاب ممبئی حملوں سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق پر مبنی تجزیے پر مشتمل ہے۔یہ کتاب بھارتی پبلشر فروز میڈیا، نیو دہلی نے شائع کی ہے۔جرمن صحافی نے بمبئی حملے کا پول کھولتے ہوئے،حیران کن انکشافات کر ڈالے۔ ممبئی حملوں کے مرکزی فائدہ کار ہندو انتہا پسندو قوم پرست رہے کیوں کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسران کو راستے سے ہٹایا گیا۔انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے کاروباری، سیاسی اور فوجی عناصرکو بھی اپنے مقاصد پورے کرنے کےلیے ان حملوں کا فائدہ پہنچا جب کہ صحافی ایلیس ڈیوڈسن اپنی تحقیقات میں اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ ممبئی حملوں کا پاکستانی حکومت اور فوج کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقات کے مطابق ممبئی دہشت گرد حملوں کے حقائق چھپانا بھارتی سیکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کی نااہلی نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت حقائق میں جان بوجھ کر کی گئی ہیرا پھیری تھی۔اس کیس کی عدالتی کارروائی بھی غیرجانبدار نہیں تھی بلکہ اہم ثبوت اور گواہوں کو نظرانداز کیا گیا۔اس کتاب نے ممبئی حملوں کے
نام پر پاکستان کو دباؤ میں لانے کے امریکا، بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔یاد رہے کہ 26نومبر 2008 میں بھارت کے مشہور شہر ممبئی کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں درجنوں شہری ہلاک ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ نومبر، 2008ء ممبئی، بھارت میں دہشت گردی کی کاروائیاں، دس کاروائیوں کا تسلسل ہے جن کا آغاز 26 نومبر، 2008ء کو بھارت کےمعاشی دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر ممبئی میں ہوا اور 29 نومبر تک بھی ان دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع نہیں کیا جاسکا۔خبروں کے مطابق ان واقعات میں کم از کم ایک سو پچیانوے (195) افرادبشمول بائیس غیر ملکیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تین سو ستائیس (327) افراد زخمی ہوئے۔دہشت گردی کی آٹھ کاروائیاں ممبئی کے جنوبی حصے میں ہوئیں، جن میں ہجوم کے لحاظ سے مصروف ترین چھتر پتی شیواجی ٹرمینس نامی ریلوے اسٹیشن، دو فائیو اسٹار ہوٹل جن میں مشہورِ زمانہ اوبرائے ٹرائیڈینٹ اور ممبئی گیٹ وے کے نزدیک واقع تاج محل پیلیس اینڈ ٹاورز شامل ہیں، لیوپولڈ کیفے جو سیاحت کے لئے ایک معروف ریسٹورنٹ ہے، کاما اسپتال، یہودیوں کے مرکز نریمان ہاؤس، میٹرو ایڈلبس مووی تھیٹر اور پولیس ہیڈ کوارٹرز، جہاں پولیس کے تین کلیدی منصب دار بشمول انسدادِ دہشت گردی کے سربراہ، کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ دہشت گردی کا نواں واقعہ ولے پارلےمیں ہوائی اڈے کے قریب ایک ٹیکسی میں بم دھماکا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

خطہ کوہسار

شاہراہ قراقرم (دنیا کا آٹھواں عجوبہ)