وزیر اعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کے مختصر حالات زندگی


شاہد خاقان عباسی 
شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔  وہ پاکستان میں 2013ء تا 2017ء تک وزیر پٹرولیم رہے۔ جب کہ اس سے پہلے گیلانی وزارت میں 2008ء میں وزیر تجارت رہے۔ جولائی 2017ء میں آپ پاکستان کے عبوری وزیراعظم منتخب ہوئے۔آپ کا تعلق پاکستان مسلم لیگ سے ہے۔
شاہدخاقان عباسی 1988ء میں اپنے والد کی وفات کے بعد سیاست میں داخل ہوئے، اور پہلے ہی انتخابات میں قومی اسمبلی پاکستان منتخب ہوئے۔ تب سے اب تک عباسی 6 بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ 1997ء تا 1999ء نواز شریف کی وزارت میں پی آئی اے کے چیئرمین رہے، 2003ء کے انتخابات میں شکست کے بعد عباسی نے ائیر بلو کی بنیاد رکھی۔

   ابتدائی زندگی اور تعلیم
شاہد خاقان عباسی 27 دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام خاقان عباسی ہے،  بعض ذرائع کے مطابق ان کی ولادت مری میں ہوئی جو ان کا خاندانی سکونتی شہر ہے۔
آپ  نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی، بعد میں مری میں قائم، لارنس کالج، مری میں داخلہ لیا، اور ایف ایس سی کے بعد 1978ء میں جامعہ کیلیفورنیا، لاس اینجلس میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلر کی سند حاصل کی اور الیکٹریکل انجینئر کے طور پر اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد 1985ء میں جامعہ جارج واشنگٹن میں ماسٹرز کے لیے داخلہ لیا، جہاں سے ایم ایس الیکٹریکل انجینئرکی سند حاصل کی۔

خاندان و ذاتی زندگی


شاہدخاقان عباسی شادی شدہ ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

خطہ کوہسار

شاہراہ قراقرم (دنیا کا آٹھواں عجوبہ)