کھیوڑہ نمک کی کان لوگوں کی توجہ کا مرکز
پاکستان میں موجود کھیوڑہ نمک کی کان لوگوں کی توجہ کا مرکز
پاکستان میں موجود کھیوڑہ نمک کی کان لوگوں کی توجہ کا مرکز
کھیوڑہ نمک کی کان پاکستان کے مشہور شہر جہلم میں واقع ہے۔ جو کہ دنیا بھر میں سب سے بڑی کانوں میں سے ایک ہے۔ کھیوڑہ کان میں نمک کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جوکہ وسیع و عریض رقبہ پرمشتمل ہے۔ یہ کان جہلم پنجاب کے علاقہ پنڈ ڈاڈنخان سے تقریبا 6 کلومیٹر کے فاصلہ پر تقریبا 12منٹ کی مسافت پرموجود ہے۔
کھیوڑہ نمک کی کان کی تاریخ
اس نمک کی کان کی دریافت اس وقت ہوئی جب دریائے جہلم کے کنارے پرراجہ پورس اور سکندر اعظم کے بامین جنگ لڑی گئی ۔اسی دوران جب سکندرِ اعظم کے فوجیوں نے اپنے گھوڑے چرنے کے لیے آزاد کئے تو فوجیوں کے گھوڑے چرنے کے دوران پتھروں کو چاٹنے لگے ۔ گھوڑوں کو چاٹتے دیکھ کر سکندر اعظم اور اس کے ساتھیوں نے تحقیق کرنا شروع کی اور اسی تحقیق کے دوران ہی یہاں کھیوڑہ کے مقام پر نمک کا انکشاف ہوا۔ اور اُس وقت کھیوڑہ کے مقام پر کان سے نمک نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ جو کہ تاحال جاری ہے۔ اور بہت سارا نمک نکالا جاچکا ہے۔ یہ کھیوڑہ نمک کی کان دنیاکا ایک اہم ترین نمک کاقدرتی ذخیرہ ہے۔ اس کان میں دو کروڑ بیس لاکھ ٹن کے ذخائر موجود ہیں۔ کھیوڑہ کو ایک ارضیاتی عجائب گھر بھی قرار دیا جاتا ہے۔
کان کی لمبائی چوڑائی کا رقبہ
کوہستان کھیوڑہ نمک کی کان کا سلسلہ دریائے جہلم کے قریب علاقہ بیگنوالہ سے شروع ہو کر دریائے سندھ کے کالاباغ میں ختم ہوتا ہے۔ جس کی لمبائی300 کلومیٹر ہے اور چوڑائی 8 سے لیکر 30 کلومیٹر تک ہے۔ اس کان کی اونچائی 2200 سیکئیر فٹ سے لیکر 4990 فٹ تک پھیلی ہوئی ہے۔
کھیوڑہ کان میں نمک کھودنے کا کام
1849ء میں انگریز انتظامیہ نے نمک کی نکاسی کا کام سائنس کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا۔ او ر1872ء میں ایک معرر ف انگریز مائننگ انجنئیر ڈاکٹر وارتھ نے نمک کے ان وسیع ذخائر تک براہ راست رسائی کے لیے بڑی کان کی کھدائی کرائی جو تاحال فعال ہے ۔ ان سائنسی اصولوں کے مطابق اُس وقت کھیوڑہ نمک کی کان سے 17 منزلوں سے نمک نکالا جارہا تھا۔ اور کان میں سے 50 فیصد نمک نکال کر 50فیصد بطور ستون چھوڑ دیا جاتا تھا تاکہ کان کی مضبوطی کو قائم رکھا جاسکے ۔
لوگوں کے لیے سیروتفریح کا مرکز
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں موجود کھیوڑہ نمک کی کان سیر و تفریح کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہورترین کان ہے۔ جہاں ملک و بیرون ملک سے بہت زیادہ لوگ نمک کے ان ذخائر کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ اس کھیوڑہ کے مقا م پر ہوٹل کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولے وغیرہ بھی موجود ہیں۔ اور کھیوڑہ کان کے اندر کیفے ٹیریا بھی موجود ہے۔ جبکہ کان کے اندر ہسپتال بھی موجود ہے۔
Comments
Post a Comment