ملکہ کوہسار مری کے گاؤں چتراڈونگا میں محفل سیرت النبی ﷺ



آج مورخہ 7 ربیع االاول1439ھ 26 نومبر 2017 ،کوہسار مری کے گاؤں چتراڈونگا میں محفل سیرت النبی ﷺ منعقد کی گئی، جس میں چتراڈونگا  ، مسوٹ اور قرب و جوار کے عوام نے شرکت کی۔ یہ محفل مرکزی مسجد چتراڈونگا کے امام محترم جناب حاجی حافظ محمد بنارس اور مرکزی جامعہ مسجد کالی مٹی کے خطیب جناب الحاج عبدالطیف صاحب کے زیر نگرانی منعقد ھوئی۔انتظامیہ میں محترم جناب محمد فیاض عباسی، رضوان عباسی اور مقامی یوتھ ویلفئیرسوسائٹی کے نوجوان شامل ہیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض گورنمنٹ ھائی سکول دریاگلی کے  استاد محترم ابوعامر اکمل محمود چشتی صاحب نے کی جو ایک اسلامی اسکالر ہیں اور موثر انداز میں تقریر و کلام پیش کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ مسوٹ،باڑیاں، دریاگلی کے مقررین اور نعت خوانوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر بچوں کی خوشی قابل دید تھی۔ مقررین نے دلنشین انداز میں رسول اللہ  کی محبت کا  اظہار کیا اور سیرت النبی پر نہائت موثر انداز میں روشنی ڈالی۔ اور بچوں اور نوجوان نعت خوانوں نے دلنشیں انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا، جو رسول اللہ  کی محبت میں سرشار شاعروں کا تھا۔

آخر میں ادارہ منھاج القرآن کےمحترم جناب پروفیسر علامہ شبیر عباسی صاحب نے نہایت موثر انداز میں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات اور سیرت النبی پر روشنی ڈالی۔ ان کا خطاب قران و احادیث کی روشنی میں اسلامی ریاست کے قیام، والدین کے  حقوق اور ہمسائے اور رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک پر مبنی تھا۔ جس سے سامعین بہت متاثر ھوے۔

کالی مٹی اور چتراڈونگا میں جب کوئی بھی ایسا اسلامی جلسہ ھوتا ھے اس میں صرف قرآن و سنت کی روشنی میں درس دیا جاتا ھے رسول اللہ  کی سیرت بیان کی جاتی ھے. یہ  محترم الحاج عبدالطیف صاحب خطیب جامعہ مسجد کالی مٹی کی تربیت کی وجہ سے ھے۔ انہوں نے اپنے خطابات میں کبھی دوسرے مکاتب فکر کے مسلمانوں پر تنقید نہیں کی۔ ھم سب انہیں ایک فرقہ پرستی سے پاک مومن سمجھتے ہیں۔ اس لئےانہوں نے اپنی مساجد میں تقاریب کے لئے اصول و ضوابط بنائے ہیں جن کی روشنی میں خطابات قرآن و سنت کی روشنی میں  درس اور رسول اللہ کی سیرت پر مبنی ھوتے ہیں۔











Comments

  1. الھم صلی علی سیدنا محمد و آلہ و اصحابہ و سلم

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

خطہ کوہسار

شاہراہ قراقرم (دنیا کا آٹھواں عجوبہ)