چتراڈونگا مسوٹ مری کے نوجوانوں کا حکمران جماعت کو چیلنج


 مورخہ 12-نومبر -2017 بروز اتوار عید گاہ چترہ ڈونگہ کے مقام پر چترہ ڈونگہ یوتھ کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں چترہ ڈونگہ یوتھ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
جس کا مقصد چترہ ڈونگہ کے بنیادی مسائل کو زیر غور لایا گیا
اجلاس کے بعد مندرجہ ذیل اعلانیہ جاری کیا گیا
1: پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کر کے اہلیان چترہ ڈونگہ کو ریلیف دیا جائے
2: بغلوٹیاں تا باولی روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا جائے
3:گورنمنٹ پرائمری سکول چترہ ڈونگہ میں باتھ روم تعمیر کیا جائے اور اسے اپ گریڈ کیا جائے
4:راستے کی تعمیر (کالی مٹی تا پیر خانہ'پنیولہ تا پرائمری سکول 'ٹھاکر دوارہ راستہ ) کے لیے فنڈز کا اجراء کیا جائے
5: یوتھ کے لیے گراونڈ کی تعمیر کی جائے
اجلاس کے اختام پر مشترکہ اعلانیہ میں یوتھ کے تمام ممبران نے سیاسی اور سماجی شخصیات بلخصوص مسلم لیگ -ن (جن کو 2013کے الیکشن میں مینڈیٹ دیا گیا تھا ) پر زور دیا کہ وہ ہمارے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں
بصورت دیگر اگلے الیکشن میں تمام یوتھ آپکی پارٹی کو ووٹ دینے کے پاپند نہ ہوں گئے ۔۔۔
 منجانب : ریئل یوتھ آف چترہ ڈونگہ

Comments

  1. اللہ تعالی ان نوجوانوں کے جذبہ حب دیہہ کو عملی اقدام عطا فرمائیں

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

خطہ کوہسار

شاہراہ قراقرم (دنیا کا آٹھواں عجوبہ)