Snow fall in Murree, Pakistan مری پاکستان مین حالیہ برف باری

مری میں برف باری شروع ھوگئی ھے، اخری خبریں آنے تک تقریبا" 1 فٹ برف پڑ چکی ھے

گلیات۔

گلیات میں موسم سرما کی دوسری برفباری ہوئی تیسرے روز برفباری کا سلسلہ توتھم گیا لیکن نظام زندگی تاحال مفلوج ہے۔ملک کے معروف ترین سیاحتی مرکز گلیات کی ایوبیہ چیئر لفٹ آج تیسری روز چلا دی گئی لیکن موسم خوشگوار ہونے کے باوجود سیاح یہاں نہ پہنچ سکے۔اگرچہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جزوی طور پر سڑکیں بھی بحال کر دیں لیکن پھسلن کے باعث ٹریفک کا چلنا ممکن نہ ہو سکا دوسری طرف گلیات میں برفباری کے بعد حسب معمول جیپ مافیا بھی متحرک ہو گئی ہے جس کی تمام تر کوشش یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھ کر  اپنی ڈھاڑی لگائی جائے جیپ مافیا کا طریقہ واردات یہ ہے کہ یہ پہلے ٹریفک جام میں اپنا کردار ادا کرتے کیونکہ کے پاس فور بائے فور جیپیں ہوتی ہیں جو قدرے مشکل اور برف میں بھی چل سکتی ہیں ٹریفک جام کی صورت میں وہ اجنبی سیاحوں کو ان مشکل ترین گھڑیوں سے نجات دلانے کے لئے منہ مانگی رقم بٹور لیتے ہیں دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی بے حسی بھی انتہا پر ہے 2 سے اڑھائی فٹ برفباری ہو چکی لیکن ابھی تک سڑکوں سے برف صاف کرنے کا ٹھیکہ ہی نہ دیا جا سکا 25 دسمبر کو ٹینڈر ہوں لیکن یہ وہ ناکام تجربہ ہے جو اس سے قبل بھی کئی بار کیا جا چکا ہے جس میں ہر سال اچانک برفباری کی صورت میں سیاح کئی راتیں روڈ پر گزار چکے ہیں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، خیبر پختون خوا ہائی اتھارٹی اور سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں مین گلیات روڈ پر ٹریفک کا چلنا محال ہے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوبے ہیں جن علاقوں میں بجلی بحال ہوئی وہ بھی اپنی مدد آپ کے تحت۔۔۔
 محمد آفاق عباسی
Image may contain: cloud, sky and outdoor


Image may contain: tree, snow, plant, sky, bridge, outdoor and nature

Image may contain: sky, snow, mountain, tree, outdoor and nature

Comments

Popular posts from this blog

خطہ کوہسار

شاہراہ قراقرم (دنیا کا آٹھواں عجوبہ)