شوگر - ذیا بطیس
لمس کے شعبہ میڈیکل کے پروفیسر عمران علی شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے تاہم اگر اس سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور بیدار نہ کیا گیا اور موثر اقدام نہ کیے گئے تو 2040 میں شوگرکے مویضوں کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے تجاوزکر جائے گی اور پاکستان شوگر کے مرض کے حوالے سے دنیا میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آجائے گا۔ 14 نومبر کو شوگر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
سو شوگر '' ذیابیطس '' سے بچاؤ کے حوالے سے ایک پرانی پوسٹ کو شیئر کرنے کا خیال آیا ، ملاحضہ کیجیے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
شوگر ۔۔۔۔ DIABETES
------------------------------
یاد رکھیے شوگر کوئی بیماری نہیں آپ کا لائف سٹآئل ہے
اسے تبدیل کیجیےاور شوگرکے مریض ہونے سے بچیے
ورزش کو معمول بنائیے ۔۔۔ صبح میں چہل قدمی کیجیے
بہت ہی کم فاصلے کے لیے بجائے موٹر سائکل کے پیدل چلنے کی عادت ڈالیے
میٹھے کا استعمال کم کیجیے ( کوشش کریں کہ قدرتی میٹھا استعمال کریں جیسے شہد ، کھجور ، )
# ہر موسمی پھل ضرور کھائیں
چینی زہر ہے ، ہوسکے تو '' گڑ '' استعمال کریں اس میں کیمیکل نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں
تیس سال کی عمر کے بعد چینی کی جگہ مصنوعی میٹھا '' کینڈرل یا میڈیکم سویٹنر '' استعال کریں
سبزی سلاد کا استعمال زیادہ کیجیے
کولڈ ڈرنک سے مکمل پرہیز کریں
تلی ہوئی چیزیں بجائے پیٹ بھرنے کے ، صرف ذائقے کے لیے استعمال کریں
چکنائی سے پاک دودھ اور دہی استعمال کریں
آٹھ سے دس گلاس پانی پینا پورے دن میں معمول بنالیجیے
بہترین زندگی کے لیے سادگی اپنائیے
----------------------------------------
نوٹ : یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، کاپی یا شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ
چینی زہر ہے ، ہوسکے تو '' گڑ '' استعمال کریں اس میں کیمیکل نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں
ReplyDelete