Posts

Showing posts from September, 2019

نظام صلاۃ

نظام صلاۃ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی اور مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لئے اسلام کے تمام ستونوں پر           بنیاد رکھنا ہوگی۔ ان میں صلاۃ   یعنی نماز کو مرکزی حثیت حاصل ہے- اس کے لئے سعودی عرب کے نظام صلاۃ کا مطالعہ بہت مدد دے سکتا ہے۔ سعودی عرب میں نماز کی آذان ہوتے ہی تمام کاروبار بند ہوجاتے ہیں اور سوائے غیرمسلم لوگوں کے سب خواتین و حضرات مسجد کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں۔ مساجد میں خواتین کے لئے الگ جائے نماز اور وضو کے لئے حمام موجود ہیں۔ اس سہولت کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ مسلمان   خواتین و حضرات نماز ادا کرتے ہیں۔ سفر کے دوران یا شہر میں فیملی کے ساتھ بروقت نماز ادا کی جاتی ہے۔ پاکستان میں ان دونوں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے نماز باجماعت کا اس طرح اہتمام نہیں ہوتا جس میں زیادہ مسلمان شامل ہوسکیں۔پاکستان کی اکثر مساجد میں خواتین کے لئے جائے نماز اور وضو کے لئے الگ انتظام نہیں ہوتا۔ اسلئے سفر کے دوران نماز کے پابند مرد   بھی اس لئے نماز موخر کر دیتے ہیں ۔   کم از کم ان مساجد میں جو شہر میں موجود ہیں...