Posts

Showing posts from May, 2018

بمبئی حملوں کی اصل حقیقت سے اگرہمارے راہنماء ناواقف ہیں تو ان کو راہنمائی کا کوئی حق نہیں۔

Image
بھارت کے منہ پر ایک اور زور دار طمانچہ : ممبئی حملوں کی اصل  حقیقت کیا ہے ؟جرمن صحافی نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے اصل رخ دنیا کو دکھا دیا نئی دہلی(ویب ڈیسک) جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن نے بمبئی حملے کا پول کھولتے ہوئے،حیران کن انکشافات کر ڈالے۔ جرمن صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی حملہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کا گٹھ جوڑ تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بمبئی میں ہونے والے حملوں کے حوالے سے ہمیشہ بھارت نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔ مگر جرمن صحافی ایلیس ڈیوڈسن کی تحقیقاتی کتاب نے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی۔حیران کن طور پر یہ کتاب ممبئی حملوں سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق پر مبنی تجزیے پر مشتمل ہے۔یہ کتاب بھارتی پبلشر فروز میڈیا، نیو دہلی نے شائع کی ہے۔جرمن صحافی نے بمبئی حملے کا پول کھولتے ہوئے،حیران کن انکشافات کر ڈالے۔ ممبئی حملوں کے مرکزی فائدہ کار ہندو انتہا پسندو قوم پرست رہے کیوں کہ ان حملوں کے نتیجے میں ہیمنت کرکرے اور دوسرے پولیس افسران کو راستے سے ہٹایا گیا۔انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے کاروباری...